مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات: اندور میں وزیر اعظم مودی کے روڈ شومیں امڈا ہجوم

تاثیر،۱۴  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

اندور، 14 نومبر:وزیر اعظم نریندر مودی منگل کی شام اندور میں روڈ شو کر رہے ہیں۔ وہ یہاں کھلی جیپ میں سوار لوگوں کا استقبال کر رہے ہیں۔ روڈ شو میں لوگوں کی بڑی بھیڑ ہے۔ وزیراعظم کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے سڑکوں کے دونوں اطراف شہریوں کا ہجوم جمع ہے۔ وزیر اعظم مودی کے ساتھ جیپ میں بی جے پی کے ریاستی صدر وی ڈی شرما بھی موجود ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے منگل کو مدھیہ پردیش کے بیتول، شاجاپور اور جھابوا میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔ اس کے بعد وہ دیر شام اندور پہنچے۔ ان کا میگا روڈ شو یہاں بڑا گنپتی علاقہ سے شروع ہوا۔ وزیر اعظم مودی کھلی جیپ میں عوام کا استقبال کرتے ہوئے ا?گے بڑھ رہے ہیں۔ لوگ وزیر اعظم کو خوش ا?مدید کہنے کے لیے گھروں کی چھتوں سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی روڈ شو کرتے ہوئے راجواڑہ پہنچیں گے، جہاں وہ لوک ماتا دیوی اہلیہ کی مورتی پرگلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے بعد ان کا روڈ شو اختتام پذیر ہوگا۔ تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر کا یہ روڈ شو ایک گھنٹے تک جاری رہے گا۔