تاثیر،۲۱ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
ایودھیا،21نومبر:شری رام مندر ایودھیاء کے پچاری کے آسامیوں کے لئے 3ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں اس سلسلے میں شری رام جنم تیرتھ کیسٹرا ٹرسٹ نے حال ہی میں مختلف اخباروں میں اشتہار بھی دیئے تھے اور دوسو لوگوںکے نام انٹرویو کے لئے شاٹ لسٹ کیا گیا ے۔ اس سلسلے میں ٹرسٹ نے تین ممبروں پر ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو انٹرویو لے سکے۔ ا ن میں سے ایک ویرندا ون کے جے کانت مشرا ہے جب کہ دومہنت ایودھیا سے تعلق رکھتے ہیں ان کا نام متلیش سرن اور ست نارائن داس ہے۔ مندر کے لئے 20پچاریوں کی ضرورت ہے اور نکو مندر کے مختلف امور کے لئے ذمہ داری دی جائے گی ۔ ان سے کچھ درخواست دہندوں کو ٹریننگ بھی دی جائے گی ۔ اورآئندہ جو اسامیاں خالی ہوجائیں گی ان کو پر کرنے کے لئے بلایا جائیگا۔ امیدواروں کوانٹریو کے دوران پوجا کے طور طریقوں کے بارے میں سوالات پوچھے جائیں گے۔ انہیں منترا اور کرم کنٹھ کی بھی مہارات ہونی چاہئے۔ جو امیدوار سلیکٹ ہوں گے ان کو چھ مہینے کی ٹریننگ دی جائے گی ۔اس میں ویشو ہند پریشد بھی اپنا رول ادا کریگی۔ امیداوروں کو 2000روپئے ماہانا وظیفہ بھی دیا جائیگا او ران کے کھانے پینے کا انتظام کیا جائیگا۔

