لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے اکھنور سیکٹر میں جوانوں سے ملاقات کی

تاثیر،۱۳  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

جموں، 13 نومبر: شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے جموں ضلع کے اکھنور سیکٹر کے دورے کے دوران فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی۔ آرمی کمانڈر نے اتوار کو سابق فوجیوں، آئی اے ایف کے اہلکاروں، مرکزی نیم فوجی دستوں کو علاقے میں ملک مخالف سرگرمیوں کو روک لگانے کے لئے بات چیت کی اور انہیں ان کے غیر معمولی کام اور لگن سے فرائض کی انجام دہی کے لئے مبارکباد دی۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی، آرمی کمانڈر شمالی کمان نے اکھنور میں آگے کے علاقوں کا دورہ کیا اور فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی۔