تاثیر،۱۳ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
رانچی، 13 نومبر: دھروا تھانہ علاقہ کے پربھات تارا میدان میں کھڑے ایک ٹرک اور بس میں اتوار کی دیر رات اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ جب لوگوں نے ٹرک اور بس سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے تو انہوں نے پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ لیکن تب تک بس اور ٹرک دونوں کے بیشتر حصے جل چکے تھے۔ آگ کیسے لگی ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ تاہم شبہ ہے کہ دیوالی کے موقع پر سماج دشمن عناصر نے موقع کا فائدہ اٹھایا اور اس واردات کو انجام دیا۔ تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

