آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت ڈاکٹر نتیش نے مریضوں کا کیا مفت آپریشن

تاثیر،۲۶ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

بہار شریف (محمد دانش)نالندہ ضلع میں آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت لوگوں کو 5 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ اس سکیم کے تحت غریب لوگوں کی آنکھوں کے آپریشن بھی مفت کئے جا رہے ہیں۔ آنکھوں کے مریض مفت موتیا بین کے آپریشن کے بعد بہت خوش نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتال میں موتیا کے آپریشن پر 20 سے 25 ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں۔ آیوشمان اسکیم کے ذریعہ ان کا آپریشن مفت ہوا۔ آیوشمان بھارت اسکیم سے وابستہ کمار نیترا لئے کے آئی سرجن ڈاکٹر نتیش کمار نے بتایا کہ آیوشمان اسکیم کے تحت ان کے اسپتال میں ہر روز موتیا بین کے آپریشن کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا جدید فیکو مشین سے آپریشن کیا جا رہا ہے جس سے مریضوں کو اچھی روشنی مل رہی ہے۔