تاثیر،۲۰ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
جبل پور، 20 دسمبر:ا?رڈیننس فیکٹری کھمریا کے ایف ون سیکشن کی عمارت نمبر 83 میں بدھ کی صبح تقریباً 10.30 بجے ایم 84 کے ڈیٹونیٹر میں بارود بھرنے کے دوران اچانک دھماکہ ہوا۔ حادثے میں ایک ملازم زخمی ہوا ہے، جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق بارود بھرنے کا کام ایس گوپی ناتھن نامی ملازم کر رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ دھماکے میں گوپی ناتھن کے ایک ہاتھ کی دو انگلیاں خراب ہوگئی ہیں، زخمی کو فوری طور پر او ایف کے اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد زخمی کو پرائیویٹ ہسپتال ریفر کر دیا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں یہاں چار سے زائد حادثات ہوچکے ہیں۔ اس پورے واقعہ کی جانچ کے احکامات دیے گئے ہیں۔ حادثے کی وجہ تحقیقات کے بعد ہی سامنے ا?ئے گی۔

