انوکھی پہل: کلکٹریٹ میں وال آف ڈیموکریسی نصب،ڈی ایم امن سمیر نے فیتہ کاٹ کر کیا افتتاح

تاثیر،۱ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ (نقیب احمد)
ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کم ڈی ایم امن سمیر نے جمعہ کو انوکھی شروعات کی۔انہوں نے فیتہ کاٹ کر کلکٹریٹ کے احاطے میں وال آف ڈیموکریسی کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کی مہم SVEEP کے تحت اسے شروع کیا جا رہا ہے۔یہ وہ دیوار ہے جس سے لوگ الیکشن کے حوالے سے تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے،نام کی تصحیح،حذف کرنے اور ووٹ ڈالنے سے لے کر تمام قسم کی معلومات دستیاب ہوں گی۔یہ عام آدمی کے لیے رہنما کا کردار ادا کرے گا۔ڈی ایم مسٹر سمیر نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا سب سے نوجوان ملک ہے۔اس لیے جمہوریت کی ترقی اور مضبوطی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہو جاتا ہے۔ہمارا مقصد یہ ہے کہ نوجوان قوت ووٹنگ کے عمل میں فعال کردار ادا کرے۔انہوں نے سارن کے ووٹروں سے اپیل کی جو 18 سال مکمل کر چکے ہیں لازمی طور پر ووٹ ڈالیں اور مستقبل کے ووٹر اپنا اندراج ضرور کرائیں۔
موقع پر موجود ڈپٹی الیکشن آفیسر جاوید اقبال نے بتایا کہ ووٹر بیداری مہم کے تحت ڈی ای او امن سمیر نے نمونے کے طور پر کلکٹریٹ احاطے سے ‘وال آف ڈیموکریسی’ شروع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سبھی ERO اور AERO کو تمام سب ڈویژنوں اور بلاکس میں اس قسم کی دیوار لگانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔DYEO مسٹر اقبال نے کہا کہ خصوصی جائزہ مہم کے نتائج سارن میں مثبت نظر آ رہے ہیں۔اسے مزید بہتر بنانا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نظرثانی مہم کے تحت 2 اور 3 نومبر کو خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔سارن کے تمام 3029 بوتھس پر بی ایل او موجود ہوں گے اور ووٹر لسٹ میں نئے ناموں کو شامل کرنے،درست کرنے اور حذف کرنے کا کام کریں گے۔مہم اور کیمپ کو کامیاب بنانے کے لیے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔تمام بوتھوں کا معائنہ اور جائزہ لینے کے لیے افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔