تاثیر،۱ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
دموہ، یکم دسمبر: بھارت کے سب سے بڑے رانی درگاوتی ٹائیگر ریزرو میں شیروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ یہاں شیرنی نے چار بچوں کو جنم دیا ہے۔ یہاں شیروں کی تعداد 16 تھی، نئے بچوں کی آمد کے بعد یہ تعداد 20 ہو گئی۔
رانی درگاوتی ٹائیگر ریزرو کے ڈی ایف او اے اے انصاری نے بتایا کہ شیرنی این- 112 نے چار بچوں کو جنم دیا ہے۔ تمام بچے مکمل طور پر صحت مند ہیں۔
حال ہی میں دموہ کا ایک بڑا حصہ ٹائیگر ریزرو میں شامل کیا گیا ہے۔ پہلے اس کا نام نورادیہی سینکچری تھا، اب اس کا نام رانی درگاوتی ٹائیگر ریزرو رکھ دیا گیا ہے۔ اس کا رقبہ 23 سو مربع کلومیٹر ہے۔ دموہ، نرسنگھ پور اور ساگر اضلاع کے علاقے اس میں شامل ہیں۔

