ایم پی کی سفارش پر کینسر متاثرہ کو 3 لاکھ روپے کی امداد ملی

تاثیر،۱ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ (نقیب احمد)
ایم پی راجیو پرتاپ روڈی کی سفارش پر شہر کے بچلا تلپا باشندہ مہیشور پرساد سنگھ کی کینسر میں مبتلا بیوی گیتا سنہا کو 3 لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔وہ راجیو گاندھی کینسر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ایم پی کی ہدایت پر ایک وفد ان کے گھر پہنچا اور امداد منظوری کا لیٹر فراہم کیا۔بی جے پی کے چیف ترجمان دھرمیندر سنگھ چوہان نے بتایا کہ گیتا دیوی کے بیٹے نے ایم پی راجیو پرتاپ روڈی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اور اپنی والدہ کی بیماری کے بارے میں بتایا اور مدد کی درخواست کی۔ایم پی روڈی نے اسپتال کے کاغذات طلب کیے اور فوری کارروائی کرتے ہوئے وزیر اعظم دفتر کو خط بھیج پی ایم طبی امدادی فنڈ سے مدد کی سفارش کی۔وزیر اعظم کے دفتر سے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 لاکھ روپے منظور کیے گئے۔خط پیش کرنے میں ریاستی ورکنگ کمیٹی کے رکن رماکانت سنگھ سولنکی،وارڈ کونسلر پپو چوہان،ترجمان مدن سنگھ،سٹی بی جے پی صدر راجیش فیشن،مہیلا سٹی صدر ممتا مشرا،انوپ یادو،شالو مشرا،پیڈھی بابا،ببلی دیوی،سورج سونی،اوشا دیوی شامل تھے۔ایم پی روڈی نے فون پر بات کر  لواحقین کو صبر کی تلقین کی اور مزید مدد کا یقین دلایا۔امداد کی منظوری کا خط ملنے کے بعد مسٹر مہیشور جذباتی ہو گئے اور رو پڑے۔انہوں نے ایم پی روڈی سے اظہار تشکر کیا۔