تاثیر،۲۳ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
ایڈوانٹیج رو-برو 7 میں
شعراء آلوک سریواستو اور فرحت احساس کے ساتھ پریرنا پرتاپ کی ہوگی گفتگو
پٹنہ ، 23 دسمبر:پی ایل ایف اور روزنامہ تاثیر پٹنہ کے مشترکہ زیر اہتمام ایڈوانٹیج رو-برو۔7 کا پروگرام 13جنوری 2024کو شام 6بجےبہار میوزیم میں منعقد ہوگا۔اس میں دو شاعر فرحت احساس اور آلوک شریواستو کے ساتھ مایہ ناز نیوز اینکر دوردرشن اور شاعرہ پریرنا پرتاپ گفتگو کرینگی۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیےنئی کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی ہے۔ پی ایل ایف کے بانی اور سیکرٹری خورشید احمد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ دہلی میں پی ایل ایف کے آرگنائزنگ کمیٹی کے چئیرمین عبید الرحمان سے مذکورہ پروگرام کو لیکرچرچہ ہوئی جس میں پی ایل ایف کی نئی کمیٹی بھی پورے جوش و خروش سے کام کرنے کو تیار ہے۔اس آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین عبید الرحمن ہیں۔

جبکہ ماہر تعلیم پیٹرون پروفیسر سنیتا رائے اور پنکج چترویدی خازن ہیں جبکہ شیوجی چترویدی، آلوک شرما، راکیش رنجن، شاعرہ پریرنا پرتاپ اور وکیل اپوروا ہرش ، انوپ شرما اور ارشد رشید اس کمیٹی کے اہم رکن ہیں۔ پی ایل ایف کے بانی اور سکریٹری خورشید احمد نے کہا کہ پریرنا پرتاپ کو پی ایل ایف کی تین میٹنگ میں مسلسل شرکت کے بعد پروفیسر سنیتا رائے نے لےپل پن لگا کر کمیٹی کا ممبر بنایا۔جناب خورشید احمد نے بتایا کے پروگرام میں شرکت کے لئے داخلہ فری ہے لیکن ٹکٹ لازمی ہے۔ ٹکٹ پاس ملنا 7جنوری سے شروع ہوجائےگا۔ خواہشمند حضرات ٹکٹ پاس ایڈوانٹیج میڈیا چوتھی منزل 401 سوکریتی کمپلیکس ایس پی ورما روڈ سے رابطہ کرینگے۔یہ پروگرام صرف، 1.30گھنٹے کا ہوگا۔

پروگرام کے لئے محدود صرف 160 نششتیں ہیں۔سیٹ کنفرم کرانے کے لئے براہ مہربانی اس نمبر 9835036655 پر رابطہ کریں۔سیکرٹری خورشید احمد نے کہا کہ پروگرام خوبصورت محفل میں دلکش اور خوشگوار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مہمان سامعین کو بھی سوالات کرنے کے موقعے دئے جائیں گے۔مہمان خصوصی انجنی کمار سنگھ ہیں۔سیکرٹری خورشید احمد نے میڈیا پارٹنر روزنامہ تاثیر کے چیف ایڈیٹر جناب گوہر خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس پروگرام میں جناب گوہر خان صاحب کا کافی بڑا تعاون ہے ساتھ ہی انہوں نے روزنامہ تاثیر کے تمام عملہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ سیکرٹری خورشید احمد نے کہا کہ اس پروگرام میں اپنی جگہ یقینی بنانے کے لیے رابطہ کریں ۔اس پروگرام کے ہیلتھ پارٹنر جئے پربھا میدانتا سپر اسپیشلٹی اسپتال، ہاسپیٹلٹی پارٹنر ، لیمن ٹری، ٹریول پارٹنر ایزی مائی ٹرپ اور وینیو پارٹنر بہار میوزیم ہیں۔

