یوٹیوبر منیش کشیپ نو ماہ بعد جیل سے رہا

تاثیر،۲۳ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

 یہ میرے لیے لوگوں کی محبت ہے، جو اتنے لوگ حمایت میں آئے ہیں : منیش کشیپ

پٹنہ، 23 دسمبر:تمل ناڈو تشدد کی فرضی ویڈیو شیئر کرنے کے معاملے میں گذشتہ 9 ماہ سے جیل میں بند بہار کے یوٹیوبر منیش کشیپ ہفتہ کے روز ضمانت پر رہا ہوگئے ہیں۔ پہلے مدورائی جیل اور پھر بیور جیل میں 9 ماہ سے بند منیش کشیپ اب جیل سے باہر ہیں۔ بیور جیل کے باہر کثیر تعداد میں حامی ان کے استقبال کے لئے پہنچے تھے۔ اس دوران ان کی حمایت میں مسلسل نعرے لگائے گئے۔
منیش کشیپ کے حامی ان کی رہائی سے بہت خوش ہیں۔ بیور جیل کے باہر ہزاروں حامی ان کا پرتپاک استقبال کرنے کے لیے جمع تھے۔ منیش پٹنہ سے سیدھے بیتیا جائیں گے، جہاں وہ اپنی ماں سے ملیں گے۔ اس دوران وہ بہت جذباتی نظر آئے۔ منیش نے کہا کہ یہ میرے لیے لوگوں کی محبت ہے کہ اتنے لوگ میرے لیے یہاں آئے ہیں۔ میں اس سب کے لیے شکر گزار ہوں۔
منیش کشیپ کو جمعرات کے روز ہی پٹنہ ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی تھی لیکن کچھ معاملہ بیتیا کورٹ میں پھنس گیا تھا۔ جہاں سے کچھ ہنگامہ آرائی ہوئی جس کے بعد بالآخر انہیں آج یعنی ہفتہ کے روز رہا کر دیا گیا۔