تاثیر،۳۰ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ ، 30 دسمبر:بہار میں نئے سال کا استقبال بارش کے ساتھ ہو سکتا ہے۔ موسمیات مرکز نے پٹنہ سمیت 13 اضلاع میں گھنے کہرے کا اورنج الرٹ جاری کیا ہے، جب کہ 18 اضلاع میں درمیانی کہرے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق یکم جنوری یا 2 جنوری کی شام ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ حالانکہ 3 اور 4 کو بھی بارش کے امکانات ہیں۔ادھر خراب موسم کی وجہ سے، پٹنہ-کوٹا 14 گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی ہے۔ شرم جیوی ایکسپریس 2.30 گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی ہے۔ سب سے بری حالت دہلی سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کی ہے۔ کہریکے باعث اس روٹ پر ا?مدو رفت بری طرح متاثر ہے۔ جمعہ کے روزدربھنگہ سے دہلی، ممبئی ، بنگلورو اور حیدرا?باد کے لیے ا?ٹھ پروازیں چلائی گئیں۔ کولکاتہ سے دربھنگہ ا?نے والی پرواز تقریباً 53 منٹ کی تاخیر سے پہنچی۔دربھنگہ سے بنگلورو اور دربھنگہ سے دہلی کی پروازیں ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچیں۔ ممبئی سے دربھنگہ ا?نے والی فلائٹ نے تقریباً 53 منٹ کی تاخیر سے اڑان بھری۔ اسپائس جیٹ کی دربھنگہ سے دہلی جانے والی اور ممبئی سے دربھنگہ آنے والی ہر ایک پرواز کو منسوخ کر دیا گیا۔

