تاثیر،۲۴ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 24 دسمبر:ڈی ایم کے ایم پی نے ہندی بولنے والوں کو لیکر ایسا بیان دیا جس سے سیاسی ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سمراٹ چودھری نے دیاندھی مارن کے بیان پر نتیش کمار اور لالو پرساد کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ دیاندھی کو معافی مانگنی چاہئے۔ اگر معافی نہیں مانگتے ہیں تو بھارتیہ جنتا پارٹی ان کے خلاف احتجاج کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہاری کو گالی دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوام انہیں جواب دیں گے۔
سمراٹ چودھری نے لالو اور تیجسوی کو بھیجے گئے ای ڈی سمن پر کہا کہ لالو پرساد کے خاندان کے لوگ بدعنوان ہیں۔ بہار کے بچوں کا مستقبل خراب کر کے انہوں نے ریلوے میں نوکری کے بدلے زمین لی ہیں۔ یہ لوگ ڈاکو ہیں ، بہار کو لوٹ کر اپنی تجوریاں بھر چکے ہیں۔ ان لوگوں کو شرم نہیں ا?تی۔ کوئی نوٹس دے دو، یہ لوگ بہت خوشی سے رہتے ہیں۔ یاد ہے جب لالو پرساد کو گرفتار کیا گیا تو وہ ہنستے ہوئے چلے گئے تھے۔
اس سوال کے جواب میں کہ تیجسوی یادو اور نتیش کمار کئی دنوں سے اسٹیج شیئر نہیں کر رہے ہیں ، سمراٹ چودھری نے ‘ انڈیا اتحاد ‘ کے بجائے ‘انڈی اتحاد کا لفظ استعمال کیا اور کہا کہ وہ سمجھ گئے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے لوگوں کو چیلنج کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں نتیش کمار ، لالو پرساد یادو اور بائیں بازو کی کسی بھی پارٹی کے کھاتے نہیں کھلیں گے۔
تمل ناڈو کی حکمراں جماعت ڈی ایم کے کے ایم پی دیاندھی مارن نے بہار اور اتر پردیش میں رہنے والے ہندی بولنے والوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘ اتر پردیش اور بہار سے تمل ناڈو ا?نے والے ہندی بولنے والے یہاں تعمیراتی کام کرتے ہیں یا سڑکیں اور بیت الخلاء صاف کرتے ہیں۔ ان کے بیان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

