جھارکھنڈ حکومت نے 14 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیا

تاثیر،۲۸ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 28 دسمبر: ریاستی حکومت نے 14 آئی پی ایس کا تبادلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ، جیل اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے بدھ کی رات دیر گئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سی آئی ڈی کے ڈی جی انوراگ گپتا کو اے سی بی کے ڈی جی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ اسی طرح اے ڈی جی آر کے ملک کو (جھارکھنڈ آرمڈ پولیس)جے اے پی کے اے ڈی جی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اے ڈی جی ہیڈکوارٹر کے طور پر تعینات مراری لال مینا کو اے ڈی جی جھارکھنڈ انرجی ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اے ڈی جی تداشا مشرا کو اے ڈی جی ریلوے، اے ڈی جی سمن گپتا کو اے ڈی جی ماڈرنائزیشن، پریا دوبے کو اے ڈی جی ہوم ڈیفنس کور اینڈ فائر سروس، اے ڈی جی ریلوے کے طور پر تعیناتٹی کانڈاسامی کو اسپیشل سکریٹری ہوم جیل اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔
اکھلیش کمار جھا کو رانچی زونل آئی جی، سنیل بھاسکر کو ہزاری باغ رینج ڈی آئی جی، بوکارو کے ڈی آئی جی میور پٹیل کنہیا لال کو جے اے پی ڈی آئی جی، پاکوڑ کے ایس پی ہردیپ پی جناردن کو دھنباد ایس ایس پی، پربھات کمار کو ایس ایس پی بنایا گیا ہے۔ پاکوڑ کے ایس پی، اروند کمار سنگھ کو ہزاری باغ ایس پی اور رانچی کے ٹریفک ایس پی کمار گورو کو صاحب گنج کا ایس پی بنایا گیا ہے۔
جن افسران کی جگہ کسی اور کو تعینات کیا گیا ہے اور جو کہیں تعینات نہیں ہیں، ان سے کہا گیا ہے کہ وہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں اپناتعاون دیں۔ اس سلسلے میں حکومت کے انڈر سکریٹری شیلیندر کمار سنہا نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔