جے ڈی یو کے قومی صدر للن سنگھ نے استعفیٰ دینے کی بات سے کیا انکار

تاثیر،۲۶ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 26 دسمبر: جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر اور بہار کے مونگیر لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ للن سنگھ نے عہدے سے استعفیٰ دینے کی بات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ہندوستھان سماچار سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا پروپیگنڈہ ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے چودھری نے کہا کہ اس طرح کی خبریں آنے کے باوجود ہمیں اور نہ ہی وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ایسا کوئی استعفیٰ خط بھیجا گیا ہے۔ یہاں تک کہ پارٹی دفتر کو بھی اس کی اطلاع نہیں ہے۔ جے ڈی یو میں کوئی اندرونی انتشار نہیں ہے۔ پارٹی میں کوئی خلاء￿ نہیں ہے۔ بحث میڈیا کے لوگوں نے بنائی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ایسی خبریں آئی تھی کہ جے ڈی یو قیادت کے ایک اہم چہرے للن سنگھ نے اپنا استعفیٰ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو بھیج دیا ہے۔ یہ فیصلہ پارٹی کی مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں قیاس آرائیوں اور سیاسی بحثوں کے درمیان اایا ہے۔