روضۂ رسول پاک میں سال میں ایک بار داخل ہونے کی اجازت

تاثیر،۲۳ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

مدینہ،24؍دسمبر:زائرین اب سال میں صرف ایک بار مسجد نبوی میںموجود روضۂ رسول میںداخل ہو سکیںگے۔ سعودی عربیہ کے وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیاکہ روضۂ رسول میں داخلہ کا اجازت نامہ سال میں صرف ایک بار ہی جاری کیا جائے گا۔ اگرکوئی زائردوسری بار داخل ہونے کی خواہش رکھتا ہے تو اسے ایک سال انتظار کرنا پڑے گا۔ جو لوگ وہاں داخل ہونے کے خواہشمند ہیں انہیں کوروناوائرس سے متاثر نہ ہونے کی سرٹیفکیٹ دینی ہوگی۔عام طور پر زائرین کی یہ ہمیشہ خواہش رہتی تھی کہ وہ ہرنماز کے بعد روضہ کے اندر داخل ہو، یہ لاکھوں زائرین کی دلی مراد ہوتی ہے لیکن جم غفیر ہونے کی وجہ سے اس پر روک لگانے کی ضرورت تھی۔کیوںکہ اس احاطہ میں زیادہ زائرین کی زیادہ بھیڑ ہونے سے حادثہ کا امکان ہے۔