تاثیر،۱ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
امپھال (منی پور)،یکم دسمبر : منی پور کے اکھرول شہر میں واقع پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) سے 18.85 کروڑ روپے کی لوٹ ہو گئی ہے ۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق لوٹ کی یہ واردات گزشتہ رات اکھرول کے مرکزی بازار ویو لینڈ ون میں واقع بینک برانچ میں ہوئی۔ جدید ترین ہتھیاروں سے لیس تقریباً دس نامعلوم نقاب پوش افراد نے یہ کارروائی کی۔
پنجاب نیشنل بینک کی یہ شاخ،جو پہلے یونائیٹڈ بینک آف انڈیاکی تھی ، حال ہی میں پی این بی میں تبدیل ہوا۔ یہ واقعہ تشویشناک انداز میں پیش آیا، جس سے بینک کے اہلکاروں اور سیکورٹی فورسز دونوں کو کافی جھٹکا لگا ہے ۔
رپورٹس بتاتی ہیں کہ لوٹ کے وقت 6ویں منی پور رائفلز کے تقریباً 8 اہلکار ممکنہ طور پر حفاظتی اقدامات کے لیے بینک میں موجود تھے۔ تاہم حملہ آور سیکورٹی سسٹم کو کنٹرول کرنے اور لوٹ مار کی واردات کرنے میں کامیاب رہے ۔

