مواصلاتی انقلاب سے دور رہے گاؤں کے لوگوں کیلئے لگایا گیا موبائل نیٹ ورک ٹاور

تاثیر،۲۹ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کے کیمور پہاڑی پر واقع قلعہ روہتاس گڑھ اور اسکے آس پاس کے دیہات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے، وہاں موبائل نیٹ ورک شروع ہو گیا ہے، یہ علاقہ ابھی تک مواصلاتی انقلاب سے بہت دور تھا، لوگوں کو کال کرنے کے لئے کافی جدوجہد کرنی پڑتی تھی ۔ ضلع کلکٹر روہتاس نوین کمار نے گزشتہ ہفتے مختلف موبائل نیٹ ورک فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ میں روہتاس ضلع کے روہتاس اور نوہٹہ بلاک کے پہاڑی علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کے قیام اور آپریشن کے لئے ہدایات دی تھیں، جسکی وجہ سے موبائل نیٹ ورک فراہم کرنے والی کمپنی اس کام میں  دلچسپی کے ساتھ بہت تعاون کیا، موبائل ٹاور لگا کر ناقابل رسائی علاقوں میں نیٹ ورک فراہم کرنے کی قرارداد آئی اور ٹاور بھی لگائے گئے جسکی وجہ سے نوہٹہ بلاک کے تقریباً 35 دیہات اور روہتاس بلاک کے کئی دیہاتوں میں موبائل نیٹ ورک شروع ہو گیا ۔ ضلعی کلکٹر کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ ان ناقابل رسائی علاقوں میں تمام مطلوبہ ترقیاتی سہولیات فراہم کرنے کے لئے مسلسل کوشاں ہے ۔