نئے سال کی آمد پر وکلاء جاوید خان کی ٹیم نے اہل وطن دی دلی مبارکباد

تاثیر،۳۰ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ ( فضا امام ) 30 دسمبر-دربھنگہ سول کورٹ کے مشہور و معروف ایڈووکیٹ جاوید احمد خان کی قیادت والی ٹیم نے نئے سال کی آمد پر تمام دربھنگہ ضلع بار ایسوسی ایشن کے وکلاء و دربھنگہ کی عام عوام سمیت اہل وطن کو نئے سال کی آمد پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ آنے والا سال خوشیوں بھرا ہو۔ اس وقت دربھنگہ سول کورٹ میں فوجداری مقدمات میں جاوید احمد خان کی قیادت والی ٹیم جس طرح سے کام کر رہی ہے وہ اپنے آپ میں ایک اچھی پہچان بن رہی ہے۔ جاوید احمد خان کی ٹیم یہاں آنے والے تمام لوگوں کو انصاف فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے پاس آئے روز لوگوں کی بھیڑ دیکھنے کو مل رہا ہے یہ نوجوان وکلاء کی ٹیم ہے جو عام لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار رہتی ہے۔ایڈووکیٹ جاوید احمد خان کی ٹیم میں ایڈووکیٹ عرفان احمد پیدل، عبید احمد خان، فیض محمد ایوب، وریندر کمار چودھری، کرشن کمار جھا، وکرم ساہ، محمد فیاض سمیت کئی وکلاء ہیں۔ ان کی شناخت خود دربھنگہ سول کورٹ میں زیر بحث ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایڈووکیٹ جاوید احمد خان کی ٹیم نے نئے سال کی آمد پر ضلع کے تمام باشندوں سمیت پورے ہندوستان کے لوگوں کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ تمام معززین کے لیے آنے والا سال بہتر ہو۔