تاثیر،۱۰ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جموں، 10 جنوری:جموں و کشمیر میں شدید خشک سردی نے وادی پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ بدھ کو جموں میں گھنی دھند نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں 26 جنوری تک عام طور پر خشک موسم کی پیشن گوئی کی ہے۔ بدھ کو سرینگر اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت مائنس 5 ڈگری سیلسیس جبکہ پہلگام میں منفی 6.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ لداخ کے علاقے میں، لیہہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 15.2 اور کرگل میں منفی 13.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جموں شہر میں رات کا سب سے کم درجہ حرارت 4.8 ڈگری سیلیس، کٹرا میں 5.7، بٹوت میں 2.2، بھدرواہ میں منفی 0.2 اور بانہال میں منفی 1.4 ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کشمیر میں شدید سردیوں کا دورانیہ چلی کلاں جاری ہے تاہم ابھی تک موسم خشک چل رہا ہے۔

