تاثیر،۱۰ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)مقامی بلاک حلقہ کے ارائی بردی پور پنچایت کے پنچایت بھون میں پنچایت سطحی چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کی میٹنگ کیلاش ستیار تھی چلڈرنس فاؤنڈیشن یو ایس کارڈز و پیرا مل کی جانب سے منعقد ہوئی میٹنگ کی صدارت کمیٹی کے بلاک صدر کم مکھیا انوری خاتون و سابق مکھیا لطیف الرحمن نے مشترکہ طور سے کی میٹنگ میں بلاک کوآرڈینیٹر منوہر کمار جھا نے فری میرج انڈیا مہم پروگرام و بچوں کے ساتھ دوستانہ ماحول بنانے میں بلاک سے وارڈ سطح تک پروٹیکشن کمیٹی کی اہمیت وہ اس کے مثبت کردار کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بچوں سے دوستانہ ماحول و بچپن کی شادی سے پاک معاشرے کی تعمیر کرنے میں مدد کرنے کی اپیل کی پیرا مل کے دھیرج کمار نے حکومت کی پرورش منصوبہ اسپانسر شپ منصوبہ سمیت مختلف صحت کی تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے عوام کو فوائد دلانے کی بات کہی موقع پر نائب مکھیا منیتا دیوی، ونود پاسوان، شوسیل مہتو، داؤد خان، رستم انصاری، کرن دیوی، عقیلہ خاتون، سماجی رکن اجے سھنی، سابق پنچايت سمیتی رکن رام کمار بیٹھا، محمد عارف انصاری، ارون کمار ،لیکھا پال، روی جوتی پاسوان، سکندر پاسوان، پرمیلا دیوی، راجیو رنجن کمار، ریاض احمد سمیت دیگر افراد موجود تھے

