تاثیر،۹ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 9 جنوری: رام مندر کو لے کر آر جے ڈی لیڈروں اور وزراء کے متنازعہ بیانات پر نئے سال میں پہلا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ہندو شیو بھوانی سینا نے بہار کے وزیر تعلیم چندر شیکھر کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ شکایت کنندہ نے تحریری درخواست دے کر کوتوالی تھانہ میں مقدمہ درج کرایا ہے۔
ہندو شیو بھوانی کے قومی صدر لو کمار سنگھ رودرا نے الزام لگایا ہے کہ ‘ مندر غلامی کی علامت ہے ‘ کے بیان سے ہندوو?ں کی اکثریت کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ ایف ا?ئی ا?ر میں 8 جنوری کو شائع ہونے والے ایک اخبار کی کاپی بھی پیش کی گئی ہے۔شیو ہندو بھوانی سیوا کے قومی صدر لو کمار سنگھ عرف رودر نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہندو مذہب کے لوگوں کو ان کی طرف سے مسلسل تکلیف پہنچائی جا رہی ہے۔ وہ مسلسل بے بنیاد بیانات دے ر ہے ہیں۔ جس کے متعلق آج کوتوالی تھانہ میں تحریری شکایت دی گئی ہے۔ اس معاملے میں کوتوالی تھانہ انچارج سنجیت کمار نے بتایا کہ ‘ لو کمار سنگھ نے تحریری شکایت دی ہے۔ اس معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔واضح ہو کہ روہتاس میں وزیر تعلیم چندر شیکھر سنگھ نے ساوتری بائی پھولے کے یوم پیدائش تقریبات میں آر جے ڈی ایم ایل اے فتح بہادر کے بیان کی حمایت کی تھی۔ اور کہا تھا بکہ مندر غلامی کی علامت ہے۔ ان کے بیان کے خلاف کوتوالی تھانہ میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ وزیر تعلیم چندر شیکھر سنگھ بھی رام چرت مانس کو لے کر قابل اعتراض تبصرہ کرتے رہے ہیں۔

