تاثیر،۲۴ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سنگھواڑہ بلاک کے تحت پلس 2 پروجیکٹ گرلز ہائی اسکول رام پورہ میں قومی لڑکیوں کے دن کی تقریب کا انعقاد ہیومن رائٹس کے ضلع صدر اوما کانت یادو اور ایچ ایم دیوناتھ پرساد کی مشترکہ صدارت میں ہوا کیلاش ستیارتھی چلڈرن فاؤنڈیشن یو ایس کارڈز اور پیرامل کی جانب سے منعقدہ پروگرام کی نظامت سماجی کارکن منوہر کمار جھا و شیام کمار نے مشترکہ طور پر کی پروگرام میں ضلع کوآرڈینیٹر نارائن مجمدار نے بچوں کے آئینی حقوق کا تحفظ چائلڈ میرج فری انڈیا مہم پروگرام میں بنیادی چیز اور بچوں کے لیے دوستانہ ماحول پیدا کرنے پر زور دیا مسکان کماری نے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پر تقریر، اور نظم گیت کے ذریعے بچوں کے لیے دوستانہ ماحول اور بچپن کی شادی سے پاک معاشرہ بنانے میں تعاون کرنے پر زور دیا پائل کماری،روشنی خاتون، روپا کماری، دیویا کماری نے بیٹیوں کے حقوق اور حوصلہ افزائی کی پروگرام میں ضلعی کوآرڈینیٹر اجے کمار، سماجی کارکن سنیل پاسوان، ماندوی کماری، سورج کمار ٹھاکر وغیرہ نے پروگرام میں اپنے خیالات پیش کئے
پیرامل کے دھیرج کمار نے بچوں کو حکومت کی پیرنٹنگ اسکیم، اسپانسر شپ اسکیم سمیت مختلف صحت کی خدمات کے بارے میں تفصیلی معلومات سے جوڑ کر انہیں فوائد فراہم کرنے کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی پیرامل کے ریاض احمد اور راجیو رنجن سمیت سینکڑوں لڑکیوں نے پروگرام میں شرکت کی
پروگرام میں کل سولہ لڑکیوں کا انتخاب کر انعامات سے نوازا گیا

