مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی 10 جنوری کو آئیں گی بہار

تاثیر،۷ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 7 جنوری : بہار میں بی جے پی لیڈروں کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے مزید تربیت دی جائے گی۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اب 10 جنوری کو پٹنہ آرہی ہیں۔ وہ پٹنہ میں بی جے پی کے میڈیا ورکشاپ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔
دراصل لوک سبھا انتخابات سے پہلے بی جے پی اپنے مقامی لیڈروں کو ہر طرح کے حربے سکھانا چاہتی ہے۔ اس میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کیسے کی جائے ، مرکزی حکومت کی اسکیموں کو موثر طریقے سے کیسے پیش کیا جائے ، عام لوگوں کو بی جے پی سے کیسے جوڑا جائے۔ اس بارے میں اس ورکشاپ میں اہم تجاویز دی جا سکتی ہیں۔ اسمرتی ایرانی بی جے پی لیڈروں کو کئی مسائل پر اہم مشورے دے سکتی ہیں۔
دریں اثناوزیر اعظم نریندر مودی 13 جنوری کو بہار پہنچنے والے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر امت شاہ اور جے پی نڈا بہار کے کئی اضلاع میں جلسہ عام کرنے والے ہیں۔ اس سب کے درمیان اسمرتی ایرانی کی آمد کی خبر کو بھی لوک سبھا انتخابی مہم کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔