تاثیر،۲۳فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
چنئی، 23 فروری :ممبئی سٹی ایف سی کی ٹیم آج شام جواہر لعل نہرو انڈور اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 24-2023 کے میچ میں میزبان چنئیین ایف سی سے مقابلہ کرے گی۔ آئی لینڈرز (28) پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہیں اور تین یا اس سے زیادہ کے گول کے فرق کے ساتھ ملی جیت انہیں لیگ کے لیڈر اڈیشہ ایف سی (31) کو ہٹا کر ٹیبل کے سب سے اوپر لے جا سکتی ہے۔جمشید پور ایف سی سے ملی 2-3 کی شکست سے باہر نکلتے ہوئے آئی لینڈرز نے اپنے آخری دو میچوں میں ایسٹ بنگال ایف سی اور بنگلورو ایف سی کو شکست دی ہے۔ ان میچوں سے چھ پوائنٹس جیتنے کے علاوہ، انہوں نے لگاتار دو کلین شیٹس رکھی ہیں، جب اس کے سینٹر-بیک روسٹن گریفتھس کلب چھوڑ گئے، جو کہ راحت والی بات ہے۔اس کے برعکس گزشتہ ماہ کے ا?خر میں لیگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے چنئیین ایف سی نے دو میچ کھیلے ہیں۔ بنگلورو ایف سی سے 0-1 سے ہارنے کے بعد، مرینا مچنز نے کیرالہ بلاسٹرز ایف سی کے خلاف ایک گول سے جیت درج کی تھی۔
ممبئی سٹی ایف سی کے خلاف میچ مرینا مچنز کے لیے گھر پر مسلسل دوسری جیت حاصل کرنے کا ایک موقع ہوگا، جس سے انہیں (15) ساتویں نمبر کی جمشید پور ایف سی (17) سے آگے نکلنے اور چھٹے نمبر کی نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی (18) کے قریب پہنچنے میں مدد ملے گی۔آپ کو بتاتے چلیں کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 19 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جس میں ممبئی سٹی نے 10 اور چنئی نے 6 جیتے ہیں، جب کہ 3 میچ ڈرا ہوئے ہیں۔

