’ آرٹیکل 370‘ نے ’دی کشمیر فائلز‘ کا ریکارڈ توڑ ا ، فلم نے زبردست اوپننگ کی

تاثیر،۲۴فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

اداکارہ یامی گوتم دھر کی فلم ’ آرٹیکل 370‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے ہی یہ فلم خبروں میں ہے اور شائقین اس فلم کو کافی پسند کر رہے ہیں۔ شائقین اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس فلم کی تعریف کی۔ فلم کو باکس آفس پر شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ دیگر فلموں کے مقابلے پہلے دن کی بکنگ کافی اچھی ہے۔
ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق فلم نے پہلے دن 5.75 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ آدتیہ سوہاس جمبلے کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم کو 42.8 فیصد بکنگ ملی ہے۔ فلم ’ آرٹیکل 370‘ نے وویک اگنی ہوتری کی فلم ’ دی کشمیر فائلز ‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ فلم دی کشمیر فائلز نے ریلیز کے پہلے دن 3.55 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔فلم میں یامی گوتم ، پریامانی ، ارون گوول مرکزی کرداروں میں ہیں اور یامی نے این آئی اے افسر کا کردار ادا کیا ہے جسے کشمیر میں امن قائم کرنے اور آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد دہشت گردی کی مہم کو ناکام بنانے کا کام سونپا گیا ہے۔ آرٹیکل 370 ہٹانے کی جدوجہد ، کشمیر کی تاریخ اور دہشت گردی کے پس منظر ، سیاسی مداخلت سب پر فلم میں تبصرہ کیا گیا ہے۔
فلم میں یامی گوتم کے ساتھ پریمانی ، راج زوتشی ، سمیت کول ، راج ارجن ، اسیت گوپی ناتھ ریڈیج ، کرن کرمارکر ، اشونی کمار اور اراوتی ہرشے بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یامی کے شوہر اور ‘ اوڑی دی سرجیکل اسٹرائیک ‘ جیسی فلموں کے ڈائریکٹر آدتیہ دھر نے لوکیش دھر کے ساتھ مل کر یہ فلم پروڈیوس کی ہے۔