تاثیر،۱۲فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
مقابلے میں غازی پور کو 1-0 سے دیا شکست
چھپرہ (نقیب احمد)
آر جے ایس انٹر کالج کے زیراہتمام منعقدہ آل انڈیا رام جنگل سنگھ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جئے گووند ہائی اسکول کے کھیل کے میدان میں غازی پور اور پورنیہ کے درمیان کھیلا گیا۔جس میں پورنیہ کی ٹیم نے غازی پور کو 1-0 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔اس سے قبل فائنل میچ کا باقاعدہ افتتاح ایم ایل سی آفاق احمد،جن سورج چیئرمین اشوک سنگھ،ضلع کنوینر راہل سنگھ،سابق ضلع کونسل نائب صدر راجندر رائے،سابق بلاک پرمکھ جناردن سنگھ چوہان،منورما کماری،چندر شیکھر دویدی نے مشترکہ طور پر کھلاڑیوں سے تعارف حاصل کر کیا۔کھیل کے پہلے ہاف میں پورنیہ کی ٹیم حاوی رہی اور اس کے کھلاڑی غازی پور کی ٹیم پر غالب نظر آئے۔پورنیا کے لیے سونارام بیسرا نے پہلے ہاف کے 10ویں منٹ میں گول کر کے برتری 1-0 کر دی۔ہاف ٹائم تک پورنیا کی ٹیم 1-0 سے آگے تھی۔دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان گول کے لیے جدوجہد ہوئی لیکن اس کے بعد کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی اور اس طرح پورنیہ کی ٹیم نے 1-0 سے خطاب جیت کر کپ پر قبضہ کرلیا۔بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ پورنیا کے سونارام بیسرا کو دیا گیا اور بیسٹ الیون کا خطاب غازی پور کے محمد کو سرفراز کو دیا گیا۔جیتنے والی ٹیم کو جن سورج کے سینئر لیڈر رام پوکار مہتا،بھوانی مُنّا،راہل سنگھ،ستیندر سنگھ عرف بھوٹل سنگھ،شمبھو ناتھ سنگھ اور ڈاکٹر زیڈ احمد نے اعزاز سے نوازا جبکہ رنر اپ ٹیم کو مکھیا اجیت سنگھ عرف پپو سنگھ،مکھیا ستیندر پرساد،منورما کماری نے کپ سے نوازا۔اس موقع پر کلدیپ مہاسیٹھ،سنجے ٹھاکر،خورشید نیر،منیشور چودھری،اجے رائے،وجے چورسیا،رندھیر پرکاش،پپو بیٹھا،بچا رائے،رمیش ویشیہ،سنجے رائے،ڈاکٹر اے حق،تھیٹر آرٹسٹ مہیش،سنجے ٹھاکر،ہریندر سنگھ،شمبھو سنگھ،برجیش سنگھ،محمد شبیر حسین،سابق پرنسپل وجے سنگھ،سابق مکھیا سدھیر سنگھ،محمد عبداللہ،ٹنٹن سنگھ،رمیش گری،ہریندر پاسوان وغیرہ موجود تھے۔انعقاد میں پروفیسر سنیل سنگھ،پروفیسر ڈاکٹر سرجیت کمار سنگھ سونو،پروفیسر کنہیا سنگھ،آلوک دوبے،منوج سنگھ،منجیت سنگھ،امن سنگھ،منیندر ناتھ سنگھ،وکاس کمار،رنجن دوبے،شیوکمار سنگھ وغیرہ نے قابل ستائش تعاون کیا۔میچ میں ججز کے فرائض ظفر اللہ خان،امیش کمار،امر کمار اور امرجیت کمار نے ادا کئے۔مہمانوں کو میمنٹو دینے کے بعد وائس پرنسپل پروفیسر ششی سنگھ نے عزت افزائی کی۔شکریہ کا ووٹ منجیت سنگھ نے پیش کیا۔

