کولکتہ، 29 /فروری (تاثیر بیورو) آل انڈیا میڈیکل اور انجینئرنگ کے داخلہ امتحانات کی تیاری کے لیے ملک کی سرکردہ تنظیم آکاش نے مغربی بنگال کے NET (UG) امیدواروں کے لیے بنگالی میڈیم میں مطالعاتی مواد شائع کرکے ملک بھر میں ایک اور مثال قائم کی ہے۔آج ایک پریس کانفرنس میں، نیشنل اکیڈمک ڈائرکٹر NEET ڈویژن شری نوین کارکی نے کہا، “بہت عرصے سے طلباء میں قومی برانڈ سے بنگالی میں مناسب مطالعہ کے مواد کی مانگ رہی ہے کیونکہ بہت سے طلباء بنگالی میں NEET (UG) لکھنا پسند کرتے ہیں۔ 1988 سے موجود آکاش نے اس پہل کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ ماہرین کی ٹیم کی ایک سال سے زیادہ محنت کے بعد، ہم نے اسے ممکن بنایا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ اقدام طلباء کی NET (UG) کی تیاری میں بہت زیادہ تعاون کرے گا۔پچھلے سال، مغربی بنگال کے 1,04,923 طلباء نے NEET (UG) 2023 میں فارم بھرے، جن میں سے 43,890 طلباء نے بنگالی کا انتخاب کیا۔ 2019 اور 2023 کے درمیان، بنگالی میں NET (UG) لکھنے میں طلباء کی دلچسپی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے قومی سطح کے کسی ادارے کی طرف سے یہ پہلا اقدام ہے جس سے بنگال کے NET (UG) طلباء کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔
آکاش نے بنگالی میں اسٹڈی میٹریل لانچ کیا

