اترپردیش : بلیا سڑک حادثہ میں 6 افراد ہلاک، 10 زخمی

تاثیر،۲۷فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بلیا، 27 فروری: اترپردیش کے بلیا ضلع کے بیریا پولیس اسٹیشن کے تحت سوگھرچھپرا کے قریب دو کمانڈر جیپ اور ٹماٹر سے لدی ایک پک اپ گاڑی آپس میں ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں چھ افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو حقیقی بھائی بھی شامل ہیں۔دو کمانڈر جیپوں میں ڈوکاٹی تھانہ علاقے کے گاؤں بھگوان پور اور کھیجوری تھانہ علاقے کے معصوم پور گاؤں سے کچھ لوگوں لے کر واپس ا? رہے تھے۔ پیر کی رات تقریباً 2.30 بجے بیریہ پولیس اسٹیشن کے تحت سوگھرچھپرا (ہلدی-بڑیا سرحد) کے قریب ایک جیپ کمانڈر اور ٹماٹروں سے لدی ایک پک اپ گاڑی آپس میں ٹکرا گئی۔ کمانڈر کے پیچھے آنے والی دوسری کمانڈر جیپ بھی اس سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں چھ افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔
مقامی پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیج وایا۔ چار شدید زخمیوں کو علاج کے لیے بی ایچ یو وارانسی ریفر کیا گیا۔ ہلاک افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں امت کمار گپتا (46)، رنجیت شرما (32)، یش گپتا (09)، راج گپتا (11)، راجندر گپتا (50) اور ایک نامعلوم شخص (45) شامل ہیں۔ ایس پی نے بتایا کہ مرنے والوں میں یش گپتا اور راج گپتا دونوں حقیقی بھائی ہیں۔