تاثیر،۲۷فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
شاہجہاں پور، 27 فروری : اترپردیش کے شاہجہاں پور ضلع کے کانٹ تھانہ علاقے میں منگل کی صبح ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ بورڈ کا امتحان دینے جا رہے طلبہ کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور کار بے قابو ہو کر کھائی میں الٹ گئی۔ اس حادثہ میں چار طلبا کی موت ہو گئی، جبکہ چھ طالب علم شدید زخمی ہو گئے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے کمار نے بتایا کہ کئی طلبا کار میں یوپی بورڈ کے امتحان دینے جا رہے جیت پور جا رہے تھے۔ کانٹ کے علاقہ میں جلال آباد شاہجہاں پور شاہراہ پر جارواں گاؤں کے قریب کار کا پہیہ اچانک پھٹ گیا اور وہ بے قابو ہو کر کھائی میں الٹ گئی۔ حادثہ میں دو لڑکوں اور دو لڑکیوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ چھ طالب علم شدید زخمی ہو گئے۔ مرنے والے طالب علموں کی شناخت موہنی (16)، انوراگ (14)، پرتیشٹھا (15) اور انوگرہ (17) کے طور پر کی گئی ہے، وہ کانٹ علاقے کے گاؤں برینڈہ کے رہنے والے ہیں۔
ایس پی سٹی نے بتایا کہ زخمی طلبا کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کروایا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

