اساتذہ کے درمیان مار پیٹ دیکھ کر طلباء میں مچی بھگدڑ

 

 سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)مقامی تھانہ علاقہ کے مڈل اسکول پکیھاڑ میں دو اساتذہ کے درمیان بحث کے بعد مار پیٹ شروع ہو گئی جیسے ہی ایک استاد نے کمر سے بیلٹ اتار کر دوسرے پر حملہ کیا طلباء میں بھگدڑ مچ گئی طلباء روتے اور چیختے ہوئے اسکول سے بھاگنے لگے اچانک طلباء کو چیختے ہوئے اسکول سے بھاگتے دیکھ کر گاؤں والوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی موقع پر پہنچے گاؤں والوں نے دونوں اساتذہ کے درمیان ہو رہے جھگڑے کو روکنے کی کوشش کی لیکن معاملہ بڑھتا دیکھ کر سنگھواڑہ پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ کو ختم کرایا بتایا جاتا ہے کہ کچھ طلباء کلاس روم سے باہر آکر کھیل رہے تھے جب ایک ٹیچر نے اس معاملے پر سوال اٹھایا  پھر کیا تھا دونوں طرف کے اساتذہ آپس میں الجھ گئے سنگھواڑہ تھانہ انچارج منوج کمار نے بتایا کہ  اس معاملے میں کسی  کی جانب سے  کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے ایچ ایم امیش پرساد نے بتایا کہ اساتذہ پرنئے کمار اور روشن کمار کے درمیان کچھ تنازعہ ہوا تھا آپس میں بیٹھ کر معاملے کو سلجھا دیا گیا ہے