تاثیر،۶فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 06 فروری:مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریٹو امت شاہ نے منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی سے ملاقات کی اور انہیں بھارت رتن سے نوازے جانے پر مبارکباد دی۔
انسٹاگرام پر میٹنگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہ نے لکھا کہ لال کرشن اڈوانی نے ملک کے ثقافتی ورثے، سیاست اور ترقی میں انمول تعاون کیا ہے۔ ان کا کام ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔ شاہ نے کہا کہ اڈوانی کو بھارت رتن دینے کا فیصلہ کر کے وزیر اعظم مودی نے ان کی انتھک جدوجہد اور شراکت کو عزت دینے کا کام کیا ہے۔

