بہار شریف : جرنل اسٹور میں لگا زبردست آگ

تاثیر،۲۲فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہار شریف22 فروری (محمد دانش)بہار تھانہ علاقہ کے کاغذی محلہ واقع جرنل اسٹور میں زبردست آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ لیکن تب تک سارا سامان جل کر راکھ ہو چکا تھا۔ نقصان تقریباً 5 سے 6 لاکھ روپے بتایا جاتا ہے۔عصمت جنرل سٹور کے پروپرائٹر محمد اکرم نے بتایا کہ دکان بند کرنے کے بعد اس کا بھائی محمد اصغر اسے ڈراپ کرنے بس سٹینڈ گیا ہو اتھا۔ اچانک اسکے دکان سے دھواں نکلنا شروع ہوا ۔ اہل علاقہ سمیت مقامی لوگ آگ بجھانے کی کوششیں کی لیکن آگ پر قابو نہیں پایا گیا ۔ اس کے بعد فائر ڈیپارٹمنٹ کو آگ لگنے کی اطلاع دی گئی۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا لیکن تب تک دکان کے اندر رکھا سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔دکان میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بہار پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی جانچ شروع کر دی۔