سعودی عرب میں نئے گیس فیلڈ کی دریافت، 15 کھرب کیوبک فٹ گیس کا انکشاف

تاثیر،۲۵فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ریاض،25فروری:سعودی عرب کی آئل کمپنی نے اعلان کیا ہے ‘ اس کو ایک اور بڑے گیس فلیڈ کی دریافت میں کامیابی ملی ہے۔گیس کی یہ دریافت جافورہ فیلڈز میں ممکن ہوئی ہے۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق اس نئے دریافت کردہ گیس فیلڈ سے 15 کھرب کیوبک فٹ گیس حاصل ہو گی۔سعودی وزارت توانائی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے ‘ اس نئی دریافت میں گیس کے علاوہ دو ارب بیرل۔تیل کے اضافی ذخائر بھی ملے ہیں۔بیان کے مطابق ان نئے ذخائر کی دریافت کے نتیجے میں مملکت میں گیس کی دریافت شدہ مجموعی مقدار 229 کھرب کیوبک فٹ ہو گئی ہے۔ جبکہ تیل کے ذخائر کی مجموعی طور پر 75 ارب بیرل ہو گئی ہے۔وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور اپنی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔