تاثیر،۲فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 02 فروری: ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں سلسلہ وار بم دھماکوں کی دھمکی کے بعد پولیس نے حساس مقامات کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ ممبئی پولیس نے دھمکی دینے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ممبئی پولیس کے کنٹرول روم کو کسی نے فون کیا اور بتایا کہ شہر میں چھ مقامات پر بم نصب کیے گئے ہیں۔ یہ بم ترتیب وار پھٹیں گے۔ اس کے بعد اس شخص نے کال کاٹ دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کال کرنے والے کی تلاش جاری ہے۔

