تاثیر،۴فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی،4فروری :کانگریس کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے مغربی بنگال میں انڈیا اتحاد کو لے کر پیش کیے جا رہے خدشات پر فل اسٹاپ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی انڈیا بلاک کا حصہ ہیں اور کانگریس کی طرف وہ بھی بی جے پی کی شکست کو لے کر پرعزم ہیں۔ اپنے ایک بیان میں کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’حالانکہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے اپنا نظریہ واضح کر دیا ہے، لیکن ا?ج بھی ہم امید رکھتے ہیں کہ جہاں کہیں بھی ہمارا اتحاد ہے، وہ مضبوط ہے۔‘‘دراصل جئے رام رمیش ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے دوران جھارکھنڈ واقع دیوگھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جب انھوں نے صحافیوں کے کئی سوالوں کا جواب دیا۔ مغربی بنگال کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’مغربی بنگال میں اہم کردار ممتا بنرجی کی تھی، انڈیا اتحاد کو بنانے میں، انڈیا اتحاد کو انڈیا نام دینے میں، اتحاد کو ا?گے لے چلنے میں ان کا کردار بہت اہم رہا ہے۔ کچھ ناراضگی ان کو ہے، لیکن بی جے پی کو شکست دینے کے لیے ہم نے ایک ہو کر لڑنے کا عزم کیا تھا اور وہ عزم جاری ہے۔‘‘ ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’انڈیا اتحاد مضبوط ہے۔ سیٹ شیئرنگ پر بات چیت چل رہی ہے۔ جلد ہی رسمی طور پر اعلان کیا جائے گا، جو کہ یکطرفہ اعلان نہیں ہوگا۔ جب اتحاد میں ہیں تو ہم سبھی کو ایک ہو کر مشترکہ اعلان کرنا ہے۔ مہاراشٹر میں اگر سیٹ شیئرنگ ہوگی تو شیوسینا-این سی پی-کانگریس سبھی مل کر بیان دیں گے۔ ایسے ہی کیرالہ میں ہوگا، تمل ناڈو میں ہوگا، اتر پردیش میں ہوگا اور مغربی بنگال میں بھی ہوگا۔‘‘بی جے پی پر حملہ ا?ور ہوتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’پچھلے دنوں دیکھنے کو ملا کہ بی جے پی بوکھلا گئی ہے، پریشانی میں نظر ا? رہی ہے، کیونکہ وہ دیکھ رہی تھی کہ 28 پارٹی اگر ایک ہو کر لڑیں گی تو انڈیا اتحاد مضبوط ہوگا اور بی جے پی کو شکست ہوگی۔ مشکل حالات کو دیکھ کر پہلے مہاراشٹر میں این سی پی کو توڑا، بعد میں بہار میں نتیش کمار جی کو پھر سے پلٹی مارنے کو کہا اور ا?پ نے دیکھا ہے کہ جھارکھنڈ میں جس طریقے سے بدلہ کی سیاست ہو رہی ہے، ای ڈی و سی بی ا?ئی کا غلط استعمال ہوا ہے، یہ سب سازش انڈیا اتحاد کو کمزور کرنے کے لیے ہو رہی ہے۔‘‘لوک سبھا انتخاب جارحانہ انداز میں لڑنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے جئے رام رمیش نے کہا کہ ’’انڈیا اتحاد پوری طرح سرگرم اور فعال ہے۔ ہم کوئی سنیاسی تنظیم نہیں ہیں، ہم ایک سیاسی پارٹی ہیں۔ جب ہم انتخاب لڑیں گے تو جارحانہ طریقے سے لڑیں گے، پیچھے ہٹ کر نہیں لڑیں گے۔ انڈیا اتحاد ہم نے ایسے ہی نہیں بنایا ہے۔‘‘ ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’ممتا بنرجی کا بیان جب دکھاتے ہیں تو بیان کا ایک حصہ کاٹ دیتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میں اتحاد میں ہوں اور میں بی جے پی کو شکست دینا چاہتی ہوں۔ اسی جذبہ کے ساتھ ہم امید کر رہے ہیں کہ دونوں طرف سے، دونوں پارٹیوں کی جانب سے ایک مشترکہ بیان ا?ئے گا کہ ہم کتنی سیٹوں پر لڑیں گے اور کتنی سیٹوں پر ترنمول کانگریس لڑے گی۔‘‘

