وزیر اعلیٰ نے منیر شریف جاکر صوفی بزرگ حضرت مخدوم شاہ کمال الدین احمد یحییٰ منیر یؒکے عرس کے موقعہ پر بڑی درگاہ واقع ان کے مزار پر چادر پوشی کی

تاثیر،۲۲فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 22 فروری 2024:وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج منیر شریف واقع صوفی بزرگ حضرت سلطان المخدومین سیدنا شاہ کمال الدین احمد یحییٰ منیر ی رحمۃ اللہ علیہ کے 755ویں عرس مبارک کے موقعہ پر بڑی درگاہ واقع ان کے مزار پر چادر پوشی کی اور ریاست میں ہم آہنگی ،خوشحالی اور امن و سلامتی قائم رہنے کی دعا کی ۔
منیر شریف خانقاہ پہنچنے پر وزیر اعلیٰ نے منیر شریف خانقاہ کے گدی نشیں سید شاہ طارق عنایت اللہ فردوسی سے ملاقات کی ۔ اس موقعہ پر وزیر اعلیٰ کو ٹوپی اور رومال پیش کر کے ان کا خیر مقدم کیا ۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے آستانہ حضرت سلطان المخدومین سیدنا مخدوم شاہ کمال الدین احمد یحییٰ منیریؒ کے مزار پر چادر پوشی کی اور دعائیں مانگیں ۔
اس موقعہ پر سابق وزیر اور رکن اسمبلی محمد زماں خان ، رکن قانو ن ساز کونسل محمد خالد انور ، بہار ریاستی شیعہ وقف بورڈ کے چیئر مین جناب سید افضل عباس ، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ ، وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے اسپیشل سیکریٹری مسٹر چندر شیکھر سنگھ ، پٹنہ کے ڈی ایم مسٹر ششرت کپل اشوک ، ایس ایس پی مسٹر راجیو مشرا سمیت دیگر افسران اور عرس میں آئے عقیدت موجود تھے ۔