پارلیمانی انتخابات سے قبل ضلع رامبن میں اعلیٰ سطحی مشترکہ سیکورٹی میٹنگ منعقد

تاثیر،۲۷فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں، 27 فروری: جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں پارلیمانی انتخابات سے قبل ضلع اور ملحقہ علاقوں میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی مشترکہ سیکورٹی میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں فوج کی وائٹ نائٹ کور، جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف جموں سیکٹر اور ریلوے پروٹیکشن فورس ناردرن ریلوے نے حصہ لیا۔
میٹنگ میں مشترکہ فورسسز نے ہم آہنگ آپریشنل فوکس پر خصوصی زور دیتے ہوئے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ ضلع اور ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط بنانے اور امن دشمن عناصر پر چوکسی بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔