تاثیر،۴فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بہار شریف (محمد دانش) آج بیناڑ موڑ کے قریب پریورتن اسکول میں ایک مفت میگا ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 200 مریضوں کی آنکھوں کا چیک اپ کیا گیا۔تمام مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔کچھ مریضوں کو جو موتیا کے مرض میں مبتلا تھے انہیں آپریشن کے لیے بہار شریف کے ڈاکٹر کالونی میں واقع کمار نیتھرالیا بلایا گیا ہے۔آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت ان کے موتیا بند کا آپریشن فیکو طریقہ سے مفت کیا جائے گا۔کچھ مریضوں کو ان کے شیشے چیک کرنے کے بعد پاور دیا گیا۔کچھ مریض آنکھوں میں پانی اور درد کی شکایت لے کر آئے تھے انہیں مناسب اور مفت دوا گئی۔

