تاثیر،۱۵فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 15 فروری:آر جے ڈی کے دو امیدواروں منوج جھا اور سنجے یادو کی نامزدگی میں آر جے ڈی سپریمو لالو یادو اور سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی نے بھی شرکت کی۔ کافی دیر بعد لالو پرساد یادو اسمبلی پہنچے تھے۔ جب لالو یادو اسمبلی پورٹیکو پہنچے، اسی وقت وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی باہر آ رہے تھے۔ دونوں نے عظیم اتحاد سے الگ ہونے اور این ڈی اے کی حمایت سے حکومت بنانے کے بعد پہلی بار ایک دوسرے کا سامنا کیا۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کو ہاتھ جوڑ کراستقبال کیا ، دوسری طرف سے رابڑی دیوی اور لالو پرساد یادو نے بھی نتیش کمار کااستقبال کیا۔ حالانکہ دونوں کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ اس دوران تیجسوی یادو اپنے والد لالو یادو کے ساتھ تھے۔ جب بہار کیوزیر اعلیٰ نتیش کمار بہار اسمبلی سے باہر آ رہے تھے ، اسی وقت لالو یادو اندر داخل ہو رہے تھے۔ اس دوران لالو کے حامی نتیش رابڑی زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ لالو کو دیکھتے ہی نتیش کمار نے نہایت شائستگی سے ہاتھ جوڑ کر ان کی صحت کے بارے میں پوچھا۔ اس دوران تیجسوی نے بھی مسکراتے ہوئے چچا نتیش کو کچھ جواب دیا۔ تاہم نعرے بازی کی وجہ سے چند لمحوں میں ان کے درمیان کیا بات ہوئی معلوم نہیں ہوسکا۔ واضح ہو کہ بہار میں راجیہ سبھا کی 6 سیٹوں کے لیے نامزدگی کا آج آخری دن ہے۔ این ڈی اے کے تین امیدوار سنجے جھا ، بھیم سنگھ اور دھرم شیلا گپتا نے 14 فروری کو ہی اپنے پرچہ نامزدگی داخل کیے ہیں۔ اکھلیش سنگھ نے بھی 14 فروری کو ہی کانگریس کی طرف سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ آج دونوں امیدواروں نے آر جے ڈی سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ لالو رابڑی تیجسوی یادو کے ساتھ ا?ر جے ڈی امیدوار کی نامزدگی میں حصہ لینے پہنچے تھے۔

