اعظم گڑھ، اودھ کی ترقی کابنے گاگڑھ: وزیراعظم نریندر مودی

تاثیر،۱۱مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی،10 مارچ:وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اعظم گڑھ سے اتر پردیش کو 42,000 کروڑ روپے سے زیادہ کا تحفہ دیا ہے۔ انہوں نے کئی ترقیاتی منصوبوں کی شروعات کی، افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس پروگرام میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سمیت بی جے پی کے کئی بڑے لیڈروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ اس دوران پی ایم مودی نے راجہ سہیل دیو اسٹیٹ یونیورسٹی اور مینڈوری ایئرپورٹ سمیت کئی پروجیکٹ اعظم گڑھ اور پوروانچل کے لوگوں کو تحفے میں دیے ہیں۔ اس دوران پی ایم مودی نے کہا کہ آج اعظم گڑھ کا ستارہ چمک رہا ہے۔اپنے خطاب میں پی ایم مودی نے کہا،‘آج یہاں سے نہ صرف اعظم گڑھ بلکہ پورے ملک کے لیے کئی ترقیاتی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ آج اعظم گڑھ سے کئی ریاستوں میں تقریباً 34 ہزار کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ‘یہ مودی کی ضمانت ہے کہ یہ اودھ کی ترقی کا گڑھ رہے گا۔آج اعظم گڑھ میں ایک نئی تاریخ لکھی جا رہی ہے۔ اعظم گڑھ سے لے کر بیرون ملک تک ہر کوئی آج بہت خوشی محسوس کر رہا ہوگا۔ آپ کی یہ محبت اور یہ اعظم گڑھ کی ترقی ذات پات، اقربا پروری اور ووٹ بینک پر منحصر انڈیا اتحاد کی راتوں کی نیندیں اڑا رہی ہے۔ یہاں کے عوام نے مافیا کا راج دیکھا ہے، آج یہاں کے عوام کو قانون بھی نظر آرہا ہے۔پی ایم مودی نے مزید کہا کہ الیکشن کے موسم میں پہلے کیا ہوا کرتا تھا۔ پچھلی حکومتوں میں بیٹھے لوگ سے صرف دکھاوے کے لیے اعلانات کرتے تھے۔ کبھی ان میں اتنی ہمت ہوتی کہ پارلیمنٹ میں ریلوے کی نئی اسکیموں کا اعلان کرتے اور بعد میں کوئی سوال نہ کرتا۔ 2024 میں رکھے جانے والے سنگ بنیادوں کو کوئی بھی الیکشن کی عینک سے نہ دیکھے، یہ میرے ترقی کے نہ ختم ہونے والے سفر کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 2047 تک ملک کو ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے لیے،میں، تیز رفتار سے دوڑ رہا ہوں اور ملک کو تیز رفتاری سے چلا رہا ہوں۔ آج کسانوں کو ایم ایس پی دیا جا رہا ہے جو پہلے سے کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ اس سال گنے کے کاشتکاروں کے لیے منافع بخش قیمت میں بھی 8 فیصدکا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب گنے کی منافع بخش قیمت 315 روپے سے بڑھ کر 340 روپے فی کوئنٹل ہو گئی ہے۔