باکس آفس پر فلم ‘سواتنتریہ ویر ساورکر’ کی چمک پھیکی

تاثیر،۲۳مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

رندیپ ہڈا اسٹارر ‘سوانتتر ویر ساورکر’ جمعہ کو ریلیز ہوئی۔ اس فلم کو لے کر گزشتہ کچھ دنوں سے بحث چل رہی تھی۔ اس فلم کی پہلے دن کی کمائی کے اعداد و شمار کو دیکھ کر لگتا ہے کہ شائقین کا ردعمل زیادہ اچھا نہیں رہا۔ یہ فلم دو زبانوں ہندی اور مراٹھی میں سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ پہلے دن کتنی کمائی ہوئی اس کی معلومات سامنے آگئی ہیں۔
فلم ‘ سواتنتریہ ویر ساورکر’ کو بھی رندیپ ہڈا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ بطور ہدایت کار یہ ان کی پہلی فلم ہے۔ اس میں انکیتا لوکھنڈے اور امیت سیال کے اہم کردار ہیں۔ انکیتا اور رندیپ پچھلے کچھ دنوں سے اس فلم کی بھرپور تشہیر کر رہے ہیں۔ لیکن پہلے دن کے کلیکشن کے اعداد و شمار کو دیکھیں تو لوگوں نے ساؤتھ کی فلموں ‘ مرگاؤں ایکسپریس’ اور ‘اوم بھیم بش’ کو زیادہ پسند کیا ہے۔ ان دونوں فلموں نے بالترتیب 1.50 کروڑ اور 1.25 کروڑ روپے کمائے ہیں۔’سواتنتریہ ویر ساورکر’ نے ان دونوں سے کم کمائی کی ہے۔ فلم نے پہلے دن 1.15 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ فلم کے بارے میں ہونے والی بحث کو دیکھتے ہوئے کہا جا رہا تھا کہ اس کی اوپننگ مضبوط ہوگی، لیکن پہلے دن کی کمائی زیادہ اچھی نہیں ہے۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ویک اینڈ اور پیر کو ہولی کی چھٹیوں کی وجہ سے فلم کی کمائی میں اضافہ ہوگا۔
دریں اثنا، فلم ‘سواتنتریہ ویر ساورکر’ مجاہدآزادی ونائک دامودر ساورکر کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم میں رندیپ ہڈا کی محنت صاف نظر آرہی ہے۔ انہوں نے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے علاوہ اس کی ہدایت کاری اور پروڈکشن کا کام بھی سنبھالا ہے۔ رندیپ ہڈا پچھلے کچھ سالوں سے اس فلم پر کام کر رہے تھے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ انہوں نے اس فلم کی تیاری کے لیے اپنا گھر بھی بیچ دیا تھا۔ اب یہ جلد ہی پتہ چلے گا کہ فلم ویک اینڈ پر ناظرین کی توجہ حاصل کرتی ہے یا پہلے دن کی طرح کمائی کرتی ہے۔