حیدرآباد پر جیت برقرار رکھے گی چنئی ایف سی کی پلے آف امیدیں

تاثیر،۱۰مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چنئی، 9 مارچ: انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 24-2024 کے میچ ویک 19 کا آغاز آج شام جواہر لعل نہرو انڈور اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے حیدرآباد ایف سی اور چنئیین ایف سی کے درمیان میچ سے ہوگا۔
چنئیین ایف سی نے اتوار کو اپنے آخری گھریلو میچ میں اڈیشہ ایف سی کو 1-2 سے شکست دے کر اپ سیٹ کیا تھا، جس سے جگرناٹ کے 13 میچوں کے ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ ختم ہوا تھا۔ مرینا مچانز 17 میچوں میں 18 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں 11 ویں نمبر پر ہیں۔ حالانکہ ٹیبل میں تبدیلیاں جاری ہیں اور فتح انہیں 21 پوائنٹس پر چھٹے نمبر والی بنگلورو ایف سی کے ساتھ برابر کر دے گی۔ اس لیے وہ پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کی دوڑ میں ہیں۔
جہاں تک حیدرآباد ایف سی کا تعلق ہے، ان کی نوجوان بریگیڈ کے لیے بقیہ میچوں میں کچھ طاقت دکھانے کا موقع ہے اور کلب اگلے سیزن میں کچھ توقع کر سکتا ہے۔ انہوں نے پچھلے میں میں دو گول سے پچھڑنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کے ساتھ 2-2 کا ڈرا کھیلا۔
چنئیین ایف سی کے اسکاٹش ہیڈ کوچ اوون کوئل نے جمعہ کو میچ سے پہلے کی پریس کانفرنس میں کہا، ’’گزشتہ چار میچوں میں ہماری کارکردگی مسلسل اچھی رہی ہے۔ ہم نے کیرالہ بلاسٹرز ایف سی کو شکست دی، ممبئی کو ہرا سکتے تھے، ایسٹ بنگال ایف سی کے خلاف بہت سے مواقع پیدا کیے۔ ہم اچھا کھیل رہے ہیں اور اڈیشہ ایف سی کے خلاف ہماری کارکردگی شاندار تھی۔‘‘
حیدرآباد ایف سی کے ہیڈ کوچ تھانگ بوئی سنگٹو نے میچ سے پہلے کہا، ’’نوجوان کھلاڑی اپنے کچھ سینئرز کے ساتھ سخت محنت کر رہے ہیں۔ تمام محنت اندرونی طور پر رنگ لائی ہے۔ ہم پر کوئی دباو نہیں ہے، لیکن ہاں این ای یو ایف سی کے خلاف نتیجہ ہمارے لیے ایک بڑا حوصلہ افزا تھا۔‘‘
آپ کو بتاتے چلیں کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 9 میچ کھیلے جا چکے ہیں، جن میں چنئیین ایف سی نے 4 اور حیدرآباد ایف سی نے 3 جیتے ہیں، جب کہ 2 میچ ڈرا ہوئے ہیں۔