للت یادو دربھنگہ پہونچنے پر ہوا زبردست استقبال

تاثیر،۲۸مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 دربھنگہ(فضا امام) 28 مارچ:- دربھنگہ پارلیمانی سیٹ پر للت کمار یادو کو آر جے ڈی امیدوار کے طور پر ٹکٹ ملنے کے بعد مہا گھٹ بندھن میں خوشی کا ماحول ہے۔ آج جب للت یادو ٹکٹ لے کر دربھنگہ پہنچے تو بڑی تعداد میں حامیوں نے ان کا استقبال کیا۔ آر جے ڈی کے سینئر لیڈر اور سابق میئر اوم پرکاش کھیڑیا نے للت یادو کا پھولوں کے ہار سے استقبال کیا اور کہا کہ اس بار متھلا سے بی جے پی کا صفایا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب بیروزگاری اور مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی نے للت یادو کی شکل میں دربھنگہ میں ایک مضبوط امیدوار کھڑا کیا ہے، جسے ہم بھاری ووٹوں سے جیت کر ایوان میں بھیجنے کے لیے پرعزم ہیں۔