عظیم اتحاد میں سیٹ شیئرنگ فارمولہ طے، کل ہوگا اعلان

تاثیر،۲۸مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 28 مارچ: بہار میں سیٹوں کی تقسیم کے فارمولے پر انڈیا اتحاد نے نکال لیا ہے۔ سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مسلسل تنازع کے درمیان بالآخرعظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم پر باہمی اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ بہار میں آر جے ڈی 26 سیٹوں پر، کانگریس 9 سیٹوں پر اور بایاں محاذ کی جماعتیں 5 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بہار میں کانگریس کو 9 سیٹیں دینے کے بجائے جھارکھنڈ میں 2 سیٹیں چترا اور پلامو آر جے ڈی کے کھاتے میں آئیں گی۔ بہار میں کانگریس کو کٹیہار، کشن گنج، پٹنہ صاحب، سہسرام ، بیتیا، مظفر پور، بھاگلپور، سمستی پور کے ساتھ ساتھ سپول اور مدھے پورہ سے کوئی ایک سیٹ مل سکتی ہے۔
کل دوپہر 12.15 بجے آر جے ڈی دفتر میں عظیم اتحاد کی مشترکہ پریس کانفرنس بلائی گئی ہے جس میں تیجسوی یادو سمیت کانگریس اور بائیں بازو کے سرکردہ لیڈران شامل ہوں گے۔ اس میں سرکاری طور پر بتایا گیا کہ کون سی سیٹ کس سیاسی جماعت کے پاس گئی ہے۔
سیٹوں کی تقسیم کو لے کر جاری تنازعہ کی وجہ سے گزشتہ تین دنوں سے دہلی میں آر جے ڈی اور کانگریس کے سینئرلیڈروں کی میٹنگ چل رہی تھی۔ باہمی رضامندی کے بعد نشستوں کی تقسیم کا فیصلہ کیا گیا۔ لیکن اب بھی کچھ ایسی سیٹیں ہیں جہاں دونوں پارٹیوں کے لیڈر الیکشن لڑنے کی بات کر رہے ہیں۔