نالندہ میں 25 ہزار روپے کا انعامی بدمعاش گرفتار

تاثیر،۲۹مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف، 29 مارچ: ٹاپ 10 اور انعامی بدمعاشوں کے خلاف نالندہ پولیس مسلسل معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں پولیس کو مان پورتھانہ کے 25 ہزار روپے کا انعامی محمد عمران عرف اگنو ولد مرحوم احسان ملک عرف منوں میاں عرف احسان عالم کو پیڑھکا تھانہ کے مانپور میں اپنے گھر آنے کی اطلاع ملی۔ اطلاع پر فوراً چھاپہ ماری کر کے گھیرا بندی کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گرفتار بدمعاش مان پور تھانے میں درج درجنوں مقدمات میں مفرور تھا۔ مذکورہ معاملے میں گرفتاری کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ اس پر قتل کا مقدمہ بھی ہے۔