تاثیر،۲۹مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
رانچی، ۲۹؍مارچ ( ایجنسی) ہیونڈئی موٹر انڈیا لمیٹیڈ ( ایچ ایم آئی ایل) کی سی ایس آر یونٹ ہیونڈئی موٹر انڈیا فاؤنڈیشن ( ایچ ایم آئی ایف ) نے اپنی خاص پہل ’ آرٹ فار ہوپ‘ کے تیسرے ایڈیشن کے تحت بھارت کے 20 علاقوں سے 40 فنکاروں کو گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ آر فار ہوپ کے تیسرے ایڈیشن میں رانچی کے صیف احمد گرانٹ حاصل کرنے والے کے طور پر شامل ہو رہے ہیں اور اپنی مختلف آر فارم کے ساتھ لوگوں کو ترغیب دینے کیلئے تیار ہیں۔ آرٹ فارہوپ پہل کے تحت بھارت کی خوشحال روایتی فن، دستکاری اور ثقافت کو پرورش اور فروغ دینے پر زور دیا جاتا ہے۔ یہ پہل پورے ملک کی عمدہ صلاحیت کیلئے اپنی صلاحیت کو دکھانے کے منچ کی طرح کام کرتی ہے۔ آر فار ہوپ -سیزن 3 کا انعقاد نئی دہلی کے تروینی کلا سنگم میں 28 سے 31 مارچ، 2024 تک کیا جائےگا۔ آر فار ہوپ- سیزن 3 کی افتتاحی تقریب میں انڈین کونسل فار کلچرل رلیشن ( آئی سی سی آر) کے ڈائرکٹر جنرل کمار توہین، معروف کتھک رقاص اور پدم شری ایوارڈ یافتہ کماری کملینی اور کماری نلینی اور ہیونڈئی موٹر انڈیا لمیٹیڈ کے ایم ڈی اور سی ای او ان سو کم موجود تھے۔

