تاثیر،۹مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جموں، 8 مارچ: ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں زون آنند جین نے ضلع جموں اور پولیس پبلک اسکول میران صاحب جموں کے 39 پرطلبا کے ایک گروپ کو بھارت درشن ٹور کے لیے ہرہ جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اس دورے کا مقصد نوجوان ذہنوں کو ہندوستان کے ثقافتی ورثے اور تاریخی اہمیت کو جاننے کا موقع فراہم کرنا تھا۔
بھارت درشن ٹور ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کا مظہر ہے جو ہندوستان بھر کے مشہور مقامات اور شہروں کے دورے پر مشتمل ہے۔ طلبا کو دہلی کی شاندار یادگاروں سے لے کر حیدرآباد کی متحرک گلیوں تک ہندوستان کے تنوع کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ اس موقع پر اے ڈی جی پی جموں آنند جین نے نوجوان نسل میں ملک کی وراثت میں اتحاد اور فخر کے احساس کو پروان چڑھانے کے لیے اس طرح کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے طلبا کے جوش و خروش کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس بھرپور تجربے سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں۔ اے ڈی جی پی جموں زون کے ساتھ ڈی آئی جی جے کے ایس رینج، ایس ایس پی جموں، ایس او ٹو اے ڈی جی پی جموں، اور ایس پی ہیڈ کوارٹر جموں نے روانگی کی تقریب میں شرکت کی۔

