شادی کی خوشیاں غم میں تبدیل، شارٹ سرکٹ سے لگی آگ، شادی کے زیورات اور نقدی جل کر خاکستر

تاثیر،۸مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور، 7 مارچ: بہار کے بھاگلپور میں زبردست آگ لگنے سے کئی گھر جل کر خاکسترہو گئے۔ واقعہ ضلع کے اسماعیل پور بلاک میں پیش آیا جہاں نوتولیہ بھٹہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث نصف درجن مکانات جل گئے۔ لوگوں نے بتایا کہ گاو?ں میں ایک لڑکے اور لڑکی کی شادی ہونے والی تھی۔ شادی سے متعلق تمام چیزیں گھر میں رکھی ہوئی تھیں، لیکن آگ میں سب کچھ جل گیا۔
دراصل ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 20 کلومیٹر دور اسماعیل پور بلاک علاقے کے بیتھا میں صبح 9 بجے کے قریب آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی گاو?ں والوں نے فائر بریگیڈ کو فون کیا جس کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیم تین گاڑیوں کے ساتھ موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ حالانکہ آگ کے شعلے بہت تیز تھے جس کے باعث صورتحال خراب ہوگئی۔ کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔
متاثرہ شخص نے بتایا کہ دو دن بعد اس کی بیٹی اور اس کے بھائی کے بیٹے کی شادی ہونے والی تھی جس کے لیے زیورات وغیرہ کی خریداری کی تقریباً مکمل تیاریاں کر لی گئی تھیں۔ آگ سے گھر میں رکھا تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
واقعے سے متاثرہ خاندان کا رو رو کر برا حال ہے۔ شادی کی خوشیاں غم میں تبدیل ہو گئیں۔ لوگوں نے بتایا کہ انہیں 5 لاکھ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ واقعہ کے بعد ضلع پریشد بپن منڈل کے ساتھ گاو?ں کے سرپنچ مرلی رائے بھی موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ تاہم مقامی سی او ابھی تک نہیں پہنچے۔ ساتھ ہی گاو?ں والوں نے مقامی ایم ایل اے گوپال منڈل پر توجہ نہیں دینے کا الزام لگایا ہے۔