صحافی حسنین عالم نے زیر علاج دیپک وشوکرما کی عیادت کی

تاثیر،۲۰مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف(محمد دانش)گذشتہ دنوں بے لگا م جرائم پیشوں نے سینئر صحافی دیپک وشوکرما کو گولی مار کر شدید طورپر زخمی کردیا تھا۔ انہیں بہتر علاج کیلئے پٹنہ ایمس میں ریفر کیا گیا ہے۔ جہاں ڈاکٹروں کی بہترنگرانی میں علاج کیا جارہا ہے۔ آج ضلع کے سینئر صحافی حسنین عالم زیر علاج دیپک وشو کرما کی عیادت کی۔ اس کے بعد مسٹر عالم نے بتایا کہ آپریشن کے بعد زخم میں کافی تیزی سے سدھار ہو رہا ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ مریض خطرے سے باہر مگر انہیں مسلسل آرام کی ضرورت ہے۔ دوسری طرف مسٹر عالم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بے خوف جرائم پیشوں کے ذریعہ صحافی پر جان لیوا حملہ ضلع انتظامیہ کے لئے کھلی چیلنج ہے۔ اب تک اس معاملے میں کسی بھی قسم کی کوئی گرفتاری نہ ہونا نہایت ہی افسوسناک ہے۔ مسٹر عالم نے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کے حفاظت کے لئے کوئی پختہ انتظامت کیا جائے۔